24 فروری 2012 - 20:30

نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ کوئٹہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے خطبہ اول میں تقویٰ کے حصول کیلئے بہترین دوست کے انتخاب کواہمیت کے حامل قراردیا. چونکہ دوست انسان کی شخصیت پربہت زیادہ اثردالتا ہے.

ابنا: حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے خطبہ اول میں تقویٰ کے حصول کیلئے بہترین دوست کے انتخاب کو اہمیت کے حامل قراردیا. چونکہ دوست انسان کی شخصیت پربہت زیادہ اثر ڈالتا ہے چنانچہ لقمان حکیم اپنے بیٹے کونصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ تقویٰ الہی کے بعد سب سے ضروری عمل یہ ہے کہ انسان اپنے لئے ایک صالح دوست پیدا کرے.

انھوں نے خطبہ دوم میں افغانستان کے بگرام ائیربیس پرامریکی فوجیوں کی قرآن سوزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس المناک واقعے کوتمام مسلمانوں کیلئے سنگین غم قراردیا.علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ عالمی سامراجی اسلامی تعلیمات کی عالمگیری کے خوف سے قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئے نظرآتے ہیں کیونکہ قرآنی تعلمیات انسانی فطرت سے ہم آہنگ ہوکر پوری انسانیت کی ہدایت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور انسانیت بتدریج غیرالہیٰ نظام ہائے زندگی کے کھوکھلے پن سے تنگ آکر قرآنی تعلیمات کی طرف آرہے ہیں اوراس طرح سے عالمی سامراج اپنے اندر سے بعض عناصرکی بھی شدید مذمت کی.

کیونکہ بشارالاسد کی حکومت اسرائیل کے مخالفت میں حزب اللہ اورحماس کی حمایت کرتے ہیں. بشارالاسد کی کمزوری حزب اللہ ، حماس اورمظلوم فلسطینی عوام کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے اوراس میں اسرائیل کوفائدہ ہوگا.

........

/169